خواجہ رضی حیدر نے سلیم احمد کی شاعری، تنقید، ڈرامہ نگاری، کالم نویسی، فیچر نگاری اور مصاحبوں کے ساتھ ساتھ ان کے گھر پر جمنے والی محفلوں اور دیگر مقامات پر منعقد ہونے والی ادبی و فکری تقریبات کی اپنے شستہ و شائستہ، رواں دواں اور زندگی سے بھرپور اسلوبِ تحریر کے ذریعے ایسی عمدہ تصویر کشی کی ہے کہ اس نے کتاب کو ایک پورے عہد کا خوبصورت اور یاد گار پورتاژ بنا دیا ہے۔