مجلسِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اردو
سالانہ مجلّہ دستاویز کے مدیرِ اعلی اور قطر میں مقیم نوجوان شاعر جنابِ عزیز نبیل نے800 صفحات پر مشتمل ایک
کتاب”فراق گھورکھپوری ،شخصیت،شاعری اور شناخت“ کے نام سے مرتّب کی۔جس کے متعلّق دورانِ نظامت منصور عثمانی نے کہا تھاکہ اہلِ بحرین لائق ِ صد مبارکباد ہیں کہ فراق پر اتنا ضخیم اور اہم کام تو ہندوپاک میں بھی نہیںہوا۔ فراقگورکھپوری شخصیت شاعری اور شناخت کے ساتھ ہی مشاعرہ کی مناسبت سے شائع کردہ خوبصورت مجلہ کا رسم اجراءبدستِ سفیر ہند موہن کمار صاحب ،صدرِ مشاعرہ پروفیسر شمیم خنفی صاحب، ڈاکٹر خورشید رضوی صاحب، شکیل احمد صبرحدی ، عزیزنبیل اور دیگر مہمانان کی موجودگی میں عمل میں آیا ۔