صفحات: 176
قیمت: 200 روپے
پبلشر: دارلحکمت انٹرنیشنل، اسلام آباد
سلطان بشیر الدین محمود (ستارہء امتیاز)، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ آپ نامور ایٹمی سائنسدان، انجینئر، موجد اور محقق ہیں۔ زیر نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے حقیقت کی تلاش سے متعلق ہے۔ اگر وسیع انداز میں بات کی جائے تو اس کا موضوع اسلام اور سائنس قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر مخصوص پیرائے میں بات کی جائے تو یہ میٹا فزکس یا مابعد الطبیعات کے موضوع کی مدد سے حقیقت کی تلاش کا سفر ہے۔ اس سفر کے دوران طبیعیات جن نتائج پہ پہنچتی ہے انہی نتائج کی حقیقت کے بارے میں یہ کتاب ہے۔ مصنف کے مطابق یہ تلاش ایک مسلسل سفر ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ منزل اور مقصد سچ تک پہنچنا ہے۔ انتہائے حق اللہ تعالیٰ کی ذات ہے لیکن وہاں تک پہنچنے سے انسانی عقل قاصر ہے۔ تاہم سائنس اب تک جہاں پہنچ چکی ہے ان معاملات کی وضاحت کے لئے یہ کتاب پیش کی گئی ہے۔
یہ کتاب مصنف کے ایمز اسکول سسٹمز کے اساتذہ کو دئیے گئے لیکچرز پہ مشتمل ہے۔ کتاب میں کل گیارہ باب ہیں۔ جن کے عنوانات یوں ہیں: تلاش حقیقت۔۔۔ ابتدائے سفر، ظاہر کی دنیا اور کائنات کی حقیقت،