Uterine Prolapse in Buffalo (URDU)

Page 1

‫بھینس ۔ گائے ۔ بھیڑ اور بکریوں میں بچہ دانی کا مڑ کر اندام نہانی سے باہر‬ ‫آجانے کے معاملے کا‬ ‫تعارف اسکی وجوہات اور کلینیکل مینیجمینٹ‬ ‫‪A Case Report 2020‬‬

‫‪Language: Urdu‬‬

‫‪1 Author:‬‬

‫‪Riaz Ahmad Gul‬‬ ‫‪Doctor Of Veterinay Medicine (DVM) Session 2016-21 Continued . . .‬‬ ‫‪University College Of Veterinary And Animal Sciences, The Islamia University Of‬‬ ‫‪Bhawalpur, Pakistan‬‬ ‫‪Gmail account: rriaz3032@gmail.com‬‬

‫خالصہ‬ ‫اس دستاویز میں اپکو بھینسوں میں ہونے والے پرولیپس کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک اسان طریقہ کے بارے میں بتایا جائے گا کہ‬ ‫اپ کیسے اسکو جانور کی پیداوار میں کمی آئے بغیرٹھیک کر سکتے ہیں۔‬

‫اہم باتیں‪:‬‬

‫یوٹرائن پرولیپس‪ ،‬یوٹرائن پرولیپس کی ہینڈ لنگ ‪،‬روپ ٹرس تکنیک‬

‫تعارف‬ ‫گائے‪،‬بھینسوں‪،‬بکریوں اور بھیڑوں میں یوٹرائن پرولیپس یعنی بچہ دانی کا اندام نہانی سے باہر اجانا یا پیچھا مارنا اکثر دیکھا جاتا‬ ‫ہے۔ اس کی ہم اس طرح تعریف کر سکتے ہیں کہ یوٹرس یا بچہ دانی کا مڑ کراندام نہانی سے باہر کو آجانے کو کہتے ہیں۔ جو کہ‬ ‫زچگی کے تیسرے مرحلہ کے بعد ہوتا ہے۔ بچہ دانی کا مڑ کراندام نہانی سے باہر کو آجانا (یوٹرائن پرولیپس) باہر کی طرف نکال‬ ‫ہوا بڑا اور لمبا سرخ رنگ کامواد ہوتا ہے جو جانور کی والوا سے لے کر گھٹنوں تک پہنچا ہوتا ہے جس پر بٹن کی طرح کے ابھار‬ ‫ہوتے ہیں۔‬

‫یوٹرائن پرولیپس کی وجوہات‬ ‫حمل کے اخری دو ہفتوں میں ایسٹروجن کا بڑھ جانا ‪ ،‬پروجیسٹیرون اور ریلیکسن کا کم ہو جانا پیلوک لیگامنٹ کو ریلکس کر دیتے‬ ‫ہیں جو کہ بچہ دانی کا مڑ کراندام نہانی سے باہر کو آجانے (یوٹرائن پرولیپس) کا سبب بنتا ہے۔‬ ‫یہ زیادہ تر ان جانوروں میں ہوتا ہے جو ایک وقت میں ایک سی زیادہ بچے دیتے ہیں۔ یہ تمام عمر ک جانوروں میں ہو سکتا ھے‬ ‫لیکن پہلے حمل والے جانور اور زیادہ عمر والی بھینسوں میں زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ نمکیات کا توازن کا خراب ہو جانا اور‬ ‫جانور کا بچے کو خود پیدا نا کر پانا ہے۔ وہ جانور جو ایک وقت میں ایک بچہ دیتے ہیں ان میں یہ حالت اس وقت ہو سکتی ہے جب‬


‫بچہ دانی کے پٹھے بچے کو باہر نکالنے کے کیے زور لگا لگا کر تھک جائیں یا وہ جانور جس میں کیلشیم کی کمی ہو ان میں بچہ‬ ‫دانی کا مڑ کراندام نہانی سے باہر آجانا (یوٹرائن پرولیپس) زیادہ ہوتا ہے۔ کیونکہ کیلشیم پٹھوں کو کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر‬ ‫کیلشیم کی کمی ہو جائے تو اس کی وجہ سے پٹھے صیح کام نہیں کرتے اور بچہ دانی کا مڑ کراندام نہانی سے باہر آجانے کے امکان‬ ‫بڑھ جاتے ہیں۔‬ ‫مزید براں زبردستی بچہ باہر نکالنا‪ ،‬شرونی کا ڈھیال ہو جانا ‪،‬یوٹرس کا نرم یا فلیسیڈ ہو جانا اور ایسٹروجن کا بڑھ جانا بچہ دانی کا‬ ‫مڑ کراندام نہانی سے باہر آجانے کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ بچہ دانی کا اندام نہانی سے باہر آجانا بہت ہی نازک معاملہ ہوتا ہے‬ ‫اسکو بروقت حل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ وہاں خون پہنچنا بند ہو جاتا ہے جس سے بچہ دانی کا گلناسڑنا شروع ہو جاتا‬ ‫ہے اگرمائکرو حیاتیات یعنی بیکٹیریا وغیرہ کو داخلہ مل گیا تو بہت سی پچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے جانور کی موت‬ ‫واقع ہوجاتی ہے۔‬

‫(کلینیکل مینیجمینٹ) طبی انتظام‬ ‫سب سے پہلے بھینس کا درجہ حرارت ‪،‬دل کی دھڑکن کی رفتار اور نبض کی رفتار کا معائنہ کر لیں۔ ان سب چیزوں کو مدنظر‬ ‫رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔ سب سے پہلے باہر کی طرف نکلے ہوئے مواد کو اوپر اٹھائیں تاکہ مثانہ پر دباؤ کم ہو اور بھینس کو‬ ‫پیشاب کر نے میں آسانی ہو۔ اسکے بعد پرولیپسڈ ماس کو الل دوائی یعنی پوٹاشیم پرمگنیٹ کا محلول جو ایک گرام پوٹاشیم پرمگنیٹ‬ ‫کو ایک لیٹر پانی میں حل کر کے بنایا جاتا ہے اس سے صاف کر لیں۔ یہ سارا عمل جانورکو صرف جانور کی ٹانگیں باندھ کر کھڑی‬ ‫حالت ہی میں کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ کہ جانور شائستہ ہو۔ وگرنہ جانور کو اچھی طرح قابوں کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر جانرو‬ ‫شائستہ ہے تو صرف ملکنگ ہوبل یعنی وہ رسی جو دودھ نکالنے کے لیے جانور کی ٹانگوں می بانھتے ہیں لگا کر کر سکتے ہیں‬ ‫اور جانور اپنی ٹانگوں پہ کھڑا رہنے دیں۔‬ ‫پیرافن کا استعمال کریں اور بچہ دانی کو ہتھیلی کی مدد سے اندر دھکیل دیں ۔ اس میں سب سے پہلے وہ حصہ جو جانور کے اندام‬ ‫نہانی کے ساتھ ہےاس کو۔پہلے اندر دھکیلں اسکے بعد باہر والے بقیہ حصے کو بھی اندر دھکیل دیں۔ بچہ دانی اندر کے بعد مالشی‬ ‫میں ہاتھ ڈال کر اس کو اپنی اصل حالت پر ٹھیک کر دیں۔ اسکے بعد ٹرس لگا دیں تاکہ جانور کے زور لگانے سے دوبارا بچہ دانی‬ ‫باہر نا آجائے۔ اس کے بعد جانور کا اینٹی پائریٹک ‪ ،‬اینٹی ہیسٹامنک اور اینٹی بائیوٹکس سے عالج کریں ۔کچھ ہی دنوں میں جانور‬ ‫کی دودھ کی پیداوار پہلے کی طرح اپنی نارمل حالت میں آ جاتی ہے اور دوبارا پرولیپس بھی نہیں ہو تا۔‬


‫بحث‬ ‫بچہ دانی ک باہر آنے سے بچہ دانی کی سوزش ‪،‬ھیمورجیز یا نکسیر‪ ،‬بانجھ پن‪ ،‬پیریٹونائٹس اور شاک ہو سکتا ہے اور جانور کی‬ ‫موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات بچہ دانی کےباہر آجانے کے معاملے میں ہم اپیڈیورال انھیستھیزیا بھی دیتےہیں جو ہینڈلنگ‬ ‫میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور کچھ حد تک اڈیمہ کو بھی کم کرتا ہے۔ بچہ دانی کا مڑ کراندام نہانی سے باہر کو آجانا (یوٹیرن پرولیپس)‬ ‫کا کیس بروقت حل کرنا بہت ضروری ہے تا کہ جانور اپنی پیداوار میں واپس اسکے اور مثبت نتائج سامنے آئیں۔‬

‫پرولیپسڈ ماس کو اینٹیسیپک سلوشن سے صاف کرتے ہوئے‬

‫پرولیپسڈ ماس کو اندر دھکیلتے‬ ‫ہوئے‬

‫بھینس میں یوٹرائن پرولیپس‬

‫پرولیپسڈ ماس کے ساتھ لگی گندگی اور ملبہ ہٹاتے ہوئے‬


‫موڈیفائیڈ وجائنل ریٹینشن سوچر لگاتے ہوئے‬

‫ٹرس لگاتے ہوئے‬


Turn static files into dynamic content formats.

Create a flipbook
Issuu converts static files into: digital portfolios, online yearbooks, online catalogs, digital photo albums and more. Sign up and create your flipbook.