Keep Connected - Urdu

Page 1

‫رابطے میں رہیں‬ ‫‪Urdu‬‬

‫خصوصی‬ ‫ایڈیشن‬

‫مدد کی پیشکش‬ ‫صفحہ ‪4‬‬ ‫شہر پر نیا نکھار‬ ‫صفحہ ‪6‬‬

‫‪King George‬‬ ‫‪of Bankstown‬‬ ‫‪Australian 2021‬‬ ‫‪Survivor Runner Up‬‬ ‫(فیچر) صفحہ ‪8‬‬ ‫شہر میں سانتا کی آمد ‬ ‫صفحہ ‪12‬‬


‫میئر کا پیغام‬

‫عزیز رہائشی‬ ‫ہمارے کمیونٹی نیوزلیٹر ‪ Keep Connected‬کا یہ‬

‫کے سب رہائشیوں کے لیے ایک زوردار نعرہ‬

‫بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ ایڈیشن اجاگر‬

‫پھیالؤ روکنے اور ویکسین لگوانے کے لیے بہت‬

‫شکار لوگوں کے لیے کیا مدد دستیاب ہے اور ہم‬

‫کا سر فخر سے بلند کیا ہے!‬

‫خصوصی ڈیجیٹل ایڈیشن پیش کرتے ہوئے مجھے‬ ‫کرے گا کہ ‪ COVID-19‬کے دوران مشکالت کے‬

‫کس طرح آئندہ بھی رابطے میں رہ سکتے ہیں اور‬

‫آنے والے بہتر وقتوں کے لیے تیاری کر سکتے ہیں۔‬

‫(‪ )BIG SHOUT OUT‬لگاؤں۔ آپ نے وائرس کا‬

‫شاندار کام کیا ہے۔ درحقیقت آپ نے ہمارے سٹی‬

‫جیسا کہ آپ جانتے ہیں‪ ،‬ہمارا سٹی اس مہلک‬

‫وائرس کو شکست دینا یقینی بنانے کے لیے حکومت‬

‫اس وبا کے تمام عرصے میں مجھے روزانہ “‪shout‬‬

‫کے ساتھ کام کرنے میں آگے آگے رہا ہے۔ ہم‬

‫میری باری ہےکہ میں یہاں کینٹربری بینکس ٹاؤن‬

‫فارمز پر پیغامات بھیجنے کے لیے خود فعال رہے‬

‫‪( ”outs‬نعرے) سنائی دیتے رہے ہیں لیکن اب‬

‫‪2‬‬

‫مختلف زبانوں میں تمام سوشل اور ڈیجیٹل پلیٹ‬


‫ہیں اور ہم نے ‪ NSW Health‬کو ٹیسٹنگ کلینکس‬

‫اور ویکسینیشن ہبز بنانے کے لیے مدد دی ہے۔‬

‫میں جانتا ہوں کہ حال ہی میں ہمارے سٹی کے‬

‫بند رہنے کی وجہ سے سب کو تکلیف پہنچی ہے‬ ‫‪-‬گھرانوں‪ ،‬کاروباروں اور افراد سب کو۔ معاشی‬

‫اور ذہنی لحاظ سے ہم سب پر تباہ کن اثرات پڑے‬

‫ہیں۔ درحقیقت جب میں نے ‪ 16‬مہینے پہلے ہماری‬

‫مقامی معیشت کی مدد کے لیے اپنے ‪ 18‬نقاطی‬

‫پالن کا اعالن کیا تھا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا‬ ‫کہ ہم آج جیسی مشکل سے دوچار ہوں گے۔‬

‫لیکن تس ّلی رکھیں کہ میں آپ کی اور اس عظیم شہر‬

‫کی مدد کے لیے اپنے بس میں ممکن ہر قدم اٹھاؤں‬ ‫گا۔ اسی لیے ہم اب بھی اپنی کمیونٹی اور اپنے‬

‫کاروباروں کو کچھ مدد دینے کے لیے ایمرجنسی‬ ‫ریلیف اور امدادی پیکیجز فراہم کر رہے ہیں۔‬

‫کاؤنسل کی طرف سے مدد کے بارے میں مزید‬

‫معلومات ‪ cbcity.nsw.gov.au‬پر دیکھی جا سکتی‬

‫ہیں۔‬

‫میئر ‪Khal Asfour‬‬

‫سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن‬ ‫‪3‬‬


‫‪ COVID-19‬کے لیے مدد‬

‫مدد کی‬ ‫پیشکش‬

‫‪ CBCity COVID-19‬امدادی پیکیج‬

‫آخرکار اب پابندیوں میں نرمی آ رہی ہے اور ہمارا سٹی بتدریج‬ ‫دوبارہ کھل رہا ہے‪ 2021 ،‬کے لیے سرنگ کے اختتام پر چمکیلی‬

‫روشنی نظر آ رہی ہے۔ بہت سے لوگوں نے کچھ مہینے کڑے‬

‫حاالت میں گزارے ہیں اور ہماری او ّلین ترجیح یہ رہی ہے کہ ہم‬

‫اپنی کمیونٹی کو ہر ممکن حد تک سہارا دیں۔‬

‫اس مصیبت نے بہت سے لوگوں پر‬ ‫اثرات چھوڑے ہیں۔ اگر ہم بوجھ ہلکا‬ ‫کر سکتے ہوں تو اس طرح کسی کی‬ ‫زندگی تھوڑی سی آسان ہو جائے گی۔‬ ‫میئر ‪Khal Asfour‬‬

‫ہمارا ‪ COVID-19‬امدادی پیکیج اب بھی مقامی کاروباروں‪،‬‬

‫رہائشیوں اور کارکنوں کو ان مشکل حاالت میں قابل قدر آسانی‬

‫فراہم کر رہا ہے۔ ہم نے یہ یقینی بنایا ہے کہ جن اہل کاروباروں اور‬

‫پراپرٹی کے مالکان کو اپنے ریٹس ادا کرنے میں مشکل ہو رہی ہے‪،‬‬ ‫انہیں ہمدردی کی بنیاد پر حل فراہم کیے جائیں۔‬

‫گھرانوں کے لیے چائلڈ کیئر کی فیس کا خرچ اٹھا لینا اور مقامی‬

‫فرنٹ الئن طبی کارکنوں کے لیے ہسپتالوں کے پارکنگ پاس میں‬

‫توسیع ان دوسرے طریقوں کی محض کچھ مثالیں ہیں جن سے ہم‬ ‫نے بوجھ ہلکا کرنے کی کوشش کی ہے۔‬

‫ہماری مقامی بال منافع کام کرنے والی تنظیموں کو ضرورتمندوں‬

‫کی مدد کرتے رہنے کے قابل بنانے کے لیے انہیں ‪ $500‬سے‬

‫‪ $10,000‬تک کی گرانٹوں کی درخواست دینے کا موقع حاصل رہا‬

‫ہے تاکہ وہ‪:‬‬

‫ •مشکل سے دوچار لوگوں کو ایمرجنسی ریلیف کی خدمات‬ ‫فراہم کر سکیں۔‬

‫ •ان لوگوں کی مدد کریں جن کے لیے شدید انفیکشن کا خطرہ‬ ‫سب سے زیادہ ہے۔‬

‫ •بہت سی مختلف خدمات فراہم کریں جن سے کمیونٹی کو‬ ‫فائدہ ہو سکتا ہے۔‬

‫اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ ہم‬ ‫کمیونٹی کو کیسے سہارا دے رہے ہیں‬ ‫‪ cb.city/COVIDRelief‬دیکھیں۔‬

‫ہمارے نوجوانوں کو سہارا دینا‬ ‫‪ COVID-19‬کے متعلق مقامی نوجوانوں کے مشکل‬ ‫سواالت کا جواب دینے کے لیے ہم نے ایک محفوظ‬ ‫آن الئن سپیس بنائی ہے جہاں نوجوان اپنے خیاالت‬ ‫کا اظہار کر سکتے ہیں اور خصوصی مہمان مقررین‬ ‫تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں۔‬

‫حال ہی میں ڈھیروں اچھے مشوروں سے لیس‬ ‫‪ Headspace Bankstown‬کی ‪Marwa Kechtban‬‬ ‫نے ہمارے ایک ہفتہ وار سیشن میں شرکت کر کے‬ ‫اپنا خیال رکھنے‪ ،‬گھر میں تعلیم میں توازن رکھنے‬ ‫اور خاندان میں اختالف پر روشنی ڈالی۔‬

‫سیشنوں میں باقاعدگی سے شریک ہونے والے ایک‬ ‫شخص نے کہا‪“ :‬جب حاالت مشکل ہوں تو یہ بہت‬ ‫اچھا لگتا ہے کہ ہماری بات سنی جا رہی ہو اور ہمیں‬ ‫محسوس ہو کہ ہماری رائے اہم ہے۔”‬ ‫ہماری ‪ COVID-19‬چیٹس سے نوجوانوں کے لیے‬ ‫‪ NSW COVID-19 Recovery Plan‬کی تشکیل‬ ‫میں مدد ملتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے‬ ‫‪ cb.city/youth‬دیکھیں۔‬


‫ہمارے مقامی‬ ‫کاروباروں کی مدد‬

‫کمیونٹی ہیمپرز اچھا فرق ال رہے ہیں‬

‫‪ Woolworths‬اور ‪ Reckitt‬کے فراخدالنہ عطیات کے‬ ‫سبب ہماری ‪( Meals on Wheels‬تیار کھانے پہنچانے کی‬ ‫سروس) کے ہیمپرز میں لوگوں کا خیال رکھنے کی خاطر‬ ‫حال ہی ایک چھوٹا سا اضافہ ہوا ہے۔ ڈس انفیکٹنٹ‪ ،‬ہینڈ‬ ‫سینیٹائزر‪ ،‬اینٹی بیکٹیریل وائپس اور کئی قسموں کی‬ ‫صفائی کے لیے محلول پر مشتمل تقریباً ‪ 200‬الگ ہائیجین‬ ‫پارسل تقسیم کیے گئے۔‬

‫‪ Meals on Wheels‬لینے والی ایک ‪ 94‬سالہ خاتون ‪Marcia‬‬ ‫نے کہا کہ اپنے کھانے کے ساتھ ملنے والے سرپرائز پیکیج‬ ‫سے وہ بہت متاثر ہوئی تھیں۔ ‪ Meals on Wheels‬کے‬ ‫رضاکار بہت اچھے لوگ ہیں‪ ،‬اس میں کوئی شک نہیں!‬ ‫ہم ہر ہفتے خوراک کے کم از کم ‪ 500‬ہیمپرز حاصل کرنے‬ ‫اور ضرورتمند گھرانوں تک پہنچانے کے لیے ‪OzHarvest‬‬ ‫اور مقامی تنظیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہیمپرز میں‬ ‫چاولوں‪ ،‬ٹن کے کھانوں‪ ،‬تازہ پھلوں اور سبزیوں جیسی‬ ‫بنیادی خوراک کے ساتھ ساتھ مختلف تہذیبوں کی خاص‬ ‫خوراک کی چیزیں بھی ہوتی ہیں۔‬

‫چھوٹے کاروبار ہماری کمیونٹی میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں‬

‫اور جتنا ہم ان پر انحصار کرتے ہیں‪ ،‬اتنا ہی وہ ہم پر انحصار‬ ‫کرتے ہیں۔ کاروبار بند رہنے کے عرصے میں انہیں سالمت‬

‫رہنے میں مدد دینے کے لیے ہم نے ایک مفت بزنس گرانٹ‬ ‫ویبینار منعقد کیا تاکہ کاروبار اس فنڈنگ کی درخواست‬

‫دے سکیں جس کی انہیں بہت ضرورت تھی۔ ‪Canterbury‬‬

‫‪Bankstown Chamber of Commerce and Service NSW‬‬ ‫کے تعاون سے ہم نے تقریباً ‪ 150‬مقامی کاروباروں کو گرانٹوں‬

‫کے لیے درخواستیں دینے کے لیے رہنمائی دی۔‬

‫اب جبکہ ہمارے مقامی کاروبار کھل چکے ہیں‪ ،‬آپ بھی ان‬

‫سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔ یہ ہمارے سٹی کو اتنا خاص‬

‫بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ کاروباروں کی مدد کے متعلق‬ ‫مزید معلومات کے لیے‬

‫‪ cb.city/Covid-Business-Support‬دیکھیں۔‬

‫“کاؤنسل کی طرف سے خوراک کے ہیمپرز پہنچانے جیسے‬ ‫اقدامات کی وجہ سے اب کمیونٹی مل کر کام کرنے کی‬ ‫طرف لوٹ آئی ہے جو بہت خوشی کی بات ہے‪Sydney ”،‬‬ ‫‪Community Connect‬کی ڈائریکٹر ‪Joumana Eljamal‬‬ ‫نے کہا۔‬

‫اگر آپ کینٹربری بینکس ٹاؤن میں رہتے ہیں اور آپ‬ ‫کو ‪ COVID-19‬کی وجہ سے مدد کی ضرورت ہے تو‬ ‫‪ cb.city/COVID‬دیکھیں۔‬

‫‪5‬‬


‫ایک بہتر‬ ‫سٹی کی تعمیر‬ ‫سٹی میں بہتری‬

‫‪ Canterbury Leisure and Aquatic Centre‬کا نیا چہرہ‬

‫اس ‪ 62‬سال پرانے مقام کو بالکل نئے سرے سے ڈیویلپ‬ ‫کرنے اور اس کی خدمات میں نئی زندگی دوڑانے کے‬ ‫منصوبوں کے ساتھ‪ ،‬آئیں ہم ‪Canterbury Leisure and‬‬ ‫‪ Aquatic Centre‬اور مستقبل میں آنے والی تبدیلیوں پر غور‬ ‫کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت لیتے ہیں۔‬

‫ہمارے سٹی کے کچھ بہترین پیشہ ور تیراکوں کی تربیت‬ ‫گاہ کے طور پر‪ ،‬جن میں سے کچھ کو بین االقوامی چیمپیئن‬ ‫شپس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کے لیے چنا گیا ہے‪ ،‬یہ سنٹر‬ ‫کمیونٹی کے لیے ایک سروس مہیا کرنے سے بہت آگے بڑھ‬ ‫چکا ہے۔‬ ‫‪ Harlee Elite‬سوئم سکواڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ‪Alex‬‬ ‫‪ Clarke‬نے کہا کہ اس نئی ڈیویلپمنٹ کی خبر بڑی خوشی‬ ‫سے سنی گئی ہے جس سے ان کے کوچز کو اور بھی مدد‬ ‫ملے گی۔ “کمیونٹی میں سب لوگوں کے لطف اندوز ہونے‬

‫یہ بالشبہ کھیل کی‬ ‫دنیا میں ہمارے‬ ‫ستاروں کی اگلی نسل‬ ‫کی پرورش میں بھی‬ ‫مدد دے گا۔‬

‫کے لیے ایک جدید ترین سنٹر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بالشبہ‬ ‫کھیل کی دنیا میں ہمارے ستاروں کی اگلی نسل کی پرورش‬ ‫میں بھی مدد دے گا‪ Mr Clarke ”،‬نے کہا۔‬

‫کمیونٹی کی صحت اور فالح کے فروغ کے لیے ہمارے پالن‬ ‫کے حصے کے طور پر اس سنٹر میں کھلی جگہ پر ‪ 50‬میٹر کا‬ ‫پول‪ ،‬عمارت کے اندر ‪ 25‬میٹر کا پول‪ ،‬عمارت کے اندر گرم‬ ‫پانی میں تھراپی کا پول اور بچوں کے پانی میں کھیلنے کے‬ ‫لیے ایریا ہو گا جو بالکل گہرا نہیں ہو گا۔ یہ سہولیات سنٹر‬ ‫میں کیفے‪ ،‬ساؤنا اور جم کے عالوہ ہیں۔‬ ‫‪ 2022‬کے وسط میں تعمیر شروع ہو گی اور ہم دسمبر ‪2023‬‬ ‫میں افتتاح کا منصوبہ رکھتے ہیں۔‬

‫مزید معلومات اور ڈیزائن کا خاکہ دیکھنے کے لیے‬ ‫‪ cb.city/LeisureNews‬پر جائیں۔‬


‫اب ہمارے مقامی پارکوں میں اور بھی مزا آئے گا‬

‫گرم موسم کی آمد کے ساتھ ہم اپنے سٹی کے مختلف حصوں میں مقامی پارکوں میں نئی سہولیات ال رہے ہیں۔‬ ‫ •‪ Panania’s Killara Reserve‬میں ‪ 4.3‬میٹر اونچا چڑھنے‬ ‫کے لیے پیرامڈ اور زمین تک نیچا‪ ،‬گھومنے واال جھوال بنا‬ ‫ہے جس پر وہیل چیئر چڑھ سکتی ہے۔‬

‫ •‪ Lansdowne’s Flinders Slopes Playground‬میں ‪4x4‬‬ ‫میٹر کا ایکٹیویٹی نیٹ ہے اور یہاں ٹریمپولین‪ ،‬سپنر اور‬ ‫فالئنگ فاکس بھی ہے۔‬

‫ •‪ Padstow’s Playford Park‬میں اب ایک نیا آؤٹ ڈور‬ ‫جم‪ ،‬پلے ٹاور‪ ،‬پکنک کے لیے چھت والی جگہیں اور‬ ‫نشستیں موجود ہیں۔‬

‫ •‪ Campsie’s Harold Street Reserve‬میں اب کھلی جگہ‬

‫زیادہ ہے اور چھتوں والی بیٹھنے کی جگہیں بڑھا دی گئی‬ ‫ہیں‪ ،‬اور یہاں نئی فالئنگ فاکس بھی ہے۔‬

‫اور بھی نئی چیزوں کی آمد سے مط ّلع رہیں! ‪ 2021/22‬میں‬

‫ہم ‪ CBCity‬کے مختلف حصوں میں اپنے پارکوں اور کھیل کے‬

‫میدانوں کو بہتر بنانے کے لیے‪ 13.6‬ملین ڈالر کی سرمایہ‬ ‫کاری کریں گے۔‬

‫اپنے قریب پارک یا کھیل کا میدان ڈھونڈنے کے لیے ‪visit‬‬ ‫‪ cb.city/Parks‬دیکھیں۔‬

‫جس دوران ہم ایک بہتر سٹی کی تعمیر کر رہے ہیں‪،‬‬ ‫تبدیلیوں سے آگاہ رہیں‪ cb.city/projects ،‬دیکھیں۔‬

‫‪7‬‬


‫فیچر سٹوری‬

‫‘کنگ آف بینکس‬ ‫ٹاؤن’ لوٹ آيا ہے‬ ‫کنگ آف بینکس ٹاؤن کوئینز لینڈ کے آؤٹ بیک‬

‫مجھے خوشی ہے کہ ‪ Australian Survivor‬کے‬

‫لوٹ آیا ہے۔‬

‫‪ Bankstown‬کا شخص کیسا ہوتا ہے۔‬

‫کے سخت ماحول میں ‪ 48‬دن گزارنے کے بعد‬

‫ذریعے آسٹریلیا کو یہ دیکھنے کا موقع مال کہ‬

‫‪ 2021‬میں‪ Australian Survivor‬کے رنر اپ‬

‫“وہ ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنی کمیونٹی کے‬

‫میں اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے‪ ،‬تپتے‬

‫دوسروں کا خیال رکھتا ہے‪ ،‬وہ ایسا شخص ہوتا ہے‬

‫کی سختیاں جھیلتے رہے‪ ،‬اس سے بے خبر کہ‬

‫ہوتا ہے جس پر آپ بھروسا کر سکتے ہیں۔”‬

‫‪ George Mladenov‬شو کے آٹھویں سیزن‬

‫ہوئے دنوں اور منجمد کر دینے والی راتوں‬

‫‪ Canterbury-Bankstown‬میں ان کا خاندان اور‬ ‫کمیونٹی کتنے مشکل حاالت سے گزر رہے تھے۔‬

‫“میں عالمگیر وبا کے بیچوں بیچ واپس آیا اور‬

‫مجھے اندازہ نہیں تھا کہ حاالت کتنے بگڑ چکے‬

‫ہیں۔ میری واپسی پر کمیونٹی الک ڈاؤن میں‬

‫تھی ۔۔۔ یہاں بہت سخت پابندیاں تھیں لیکن ہم‬

‫نے یہ وقت گزار ہی لیا”‪ Mladenov ،‬نے کہا۔‬

‫اگرچہ وہ ‪ Survivor‬میں اپنے وقت کے لیے‬

‫شکرگزار ہیں‪ ،‬اس شو میں شرکت سے انہیں ایک‬

‫اہم چیز کی یاد دہانی ہوئی۔‬

‫“سب سے اہم چیز یہی ہے کہ آپ کو اس پر فخر‬ ‫ہو کہ آپ کون ہیں اور آپ کا تعلق کس جگہ‬

‫اور کن لوگوں سے ہے‪ ”،‬انہوں نے کہا۔‬

‫“اور جہاں تک میرا تعلق ہے‪ ،‬میرے پورے‬ ‫وجود سے ‪ Bankstown‬ظاہر ہوتا ہے‪ ،‬میں‬

‫ساری عمر یہیں رہا ہوں اور مجھے یہاں رہنا‬

‫بہت پسند ہے۔‬

‫“‪ Bankstown‬کی آگ خوب روشنی دیتی ہے اور‬ ‫یہ فائر ٹرائیب کے سامنے روشن ہوئی ہے۔ ‬

‫حق میں کھڑا ہوتا ہے‪ ،‬وہ ایسا شخص ہوتا ہے جو‬

‫جو بے تکلف اور بے خوف ہوتا ہے اور ایسا شخص‬

‫اس ‪ 31‬سالہ شخص کے لیے ویکسین لگوانا کوئی‬

‫ایسی بات نہیں تھی جس پر سوچنا پڑے۔ خاص‬ ‫طور پر اس وجہ سے کہ انہیں ویکسین لگوانے‬

‫سے ان لوگوں سے ملنے کی اجازت مل جاتی جن‬

‫سے وہ سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔‬

‫“چونکہ ویکسین دستیاب تھی اور میں اس کے لیے‬

‫اہل تھا‪ ،‬میں نے لگوا لی‪ Mladenov ،‬کہتے ہیں۔‬

‫“ہماری کمیونٹی سخت ترین پابندیاں سہ چکی‬

‫ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم باہر گھومیں‬

‫پھریں۔‬

‫“آئیں‪ ،‬ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہمارے کاروبار‬ ‫خوش و خرم ہو کر تیزی سے چلیں۔ میں سب‬

‫لوگوں کو ترغیب دیتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور‬ ‫مقامی دکانوں میں خریداری کریں۔‬

‫“میں دل میں سوچتا ہوں کہ میرے مستقبل میں‬

‫کیا ہو گا؟ اچھا‪ ،‬آپ کو میں ایک راز کی بات بتا‬

‫دیتا ہوں۔ دیکھتے رہیں‪ ،‬اور زیادہ دور کی بات‬ ‫نہیں جب میں شاید دوبارہ آپ کو سکرین پر‬

‫نظر آ جاؤں۔”‬


‫ہماری کمیونٹی بہت زبردست ہے‪ ،‬ہم ایک دوسرے کا‬

‫خیال رکھتے ہیں اور کڑے وقتوں میں ہم ایک دوسرے کو‬ ‫سہارا دیتے رہے۔ لیکن اب ‪ Bankstown‬پھر سے کھل گیا‬

‫ہے اور اب پھر سے کام شروع کرنے کا وقت ہے۔‬

‫‪George Mladenov‬‬ ‫‪Australian Survivor Runner Up 2021‬‬

‫‪9‬‬


‫کمیونٹی‬ ‫ہماری‬ ‫المجتمع‬

‫رینجرز کی مہربانی‬ ‫‪ Panania Free Rangers‬ایک مقامی بال منافع کام کرنے والی‬ ‫تنظیم ہے جو مقامی گھرانوں کو تازہ پھل اور سبزیاں پہنچاتی ہے۔‬

‫آپ کو ہماری اس بات پر یقین نہیں آئے گا کہ ‪Jacquie Dredge‬‬ ‫کا گیراج گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ کی بجائے ایک بہت بڑی‬ ‫واک ان پینٹری لگتا ہے۔ ہر جمعرات کو ‪ Jacquie‬کے گیراج میں‬ ‫ڈھیروں‪ ،‬نہایت تازہ پھلوں اور سبزیوں سے بھرا ہوا ٹرک آتا ہے۔‬ ‫“ہم تازہ پھلوں اور سبزیوں کے مداح ہیں”‪ Jacquie ،‬کہتی ہیں۔‬

‫“ہم جمعرات کو گھرانوں کو تازہ پھل اور سبزیاں پہنچاتے ہیں اور‬ ‫کمیونٹی میں کچھ دوسرے لوگوں کو سات مفت ‘مہربانی کے‬ ‫ڈبے’ بھی پہنچاتے ہیں۔‬

‫“مہربانی کے ڈبوں پر ایک چھوٹا سا پیغام لگا ہوتا ہے‪‘ :‬آپ کو ایک‬ ‫مہربانی کے ڈبے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔’ ان ڈبوں سے ان لوگوں‬ ‫کو بہت خوشی ہوتی ہے جو مشکالت سے گزر رہے ہیں۔‬

‫اب الک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو اپنی خوراک کا بندوبست‬ ‫کرنے کا زیادہ احساس ہو گیا ہے۔ ہمیں بیجوں اور پنیری کی بہت‬ ‫سی درخواستیں آتی ہیں۔ لوگ پھر سے اپنے گھروں میں پھل‬ ‫سبزیاں اگانے لگ گئے ہیں۔”‬

‫جن لوگوں کو گھر میں تازہ پھل اور سبزیاں اگانے میں دلچسپی ہے‪،‬‬ ‫انہیں ‪ Jacquie‬بتاتی ہیں کہ جڑی بوٹیوں سے آغاز کرنا اچھا رہتا ہے۔‬ ‫‪ pananiafreerangers.com‬پر مزید معلومات حاصل کریں‬

‫پس پردہ ہیرو‬

‫اگر آپ ‪ Dale Donadel‬کو جانتے ہیں تو آپ کو پتہ ہو گا کہ ‪Picnic‬‬ ‫‪ Point‬کی یہ رہائشی ہماری کمیونٹی کے لیے اپنے فرض سے بھی‬ ‫بڑھ کر کام کرتی ہیں۔‬

‫‪ Chester Hill Neighbourhood Centre‬کی مینیجر نے پچھلے ‪20‬‬ ‫سالوں سے لوگوں کی مدد کو اپنی زندگی کا مقصد بنا رکھا ہے جن‬ ‫معمر افراد کی مدد بھی‬ ‫میں خطرے سے دوچار بچوں‪ ،‬گھرانوں اور‬ ‫ّ‬ ‫شامل ہے۔‬

‫پچھلے سال اپنے ساتھی کارکنوں کی طرف سے نامزد کیے جانے کے‬ ‫بعد ‪ Dale‬نے ہمارے ‪ Australia Day Awards‬میں ‘سٹیزن آف دی‬ ‫ایئر’ ایوارڈ جیتا۔‬ ‫‪ Dale‬کا مشورہ‬ ‫“اپنے ارد گرد دیکھیں اور ان لوگوں کو‬ ‫پہچانیں جنہوں نے آج کینٹربری بینکس‬ ‫ٹاؤن کو یہاں تک پہنچایا ہے۔”‬

‫‪ 2022‬کے ‪ Australia Day Awards‬کے لیے اب‬ ‫نامزدگیاں کھلی ہیں جن میں نیا ماحول اور ورثے‬ ‫کا ‪ Jack Mundey‬ایوارڈ بھی شامل ہے۔‬ ‫کسی کو نامزد کریں‪:‬‬ ‫‪cb.city/AustraliaDayAwards‬‬


‫ایک جیسے پنچھی‬

‫اگر آپ نے اس مہینے میں ہمارے سٹی میں لوگوں کو پرندے گنتے دیکھا ہے‬ ‫تو گھبرائیں نہیں‪ ،‬یہ لوگ “‪ ”cuckoo‬نہیں ہو گئے ہیں۔ یہ پرندے دیکھنے‬ ‫کے دلدادہ لوگ ‪ Aussie Backyard Bird Count‬میں حصہ لے رہے ہیں۔‬

‫‪ GreenWay birdos‬کی دیرینہ رکن ‪ Jennifer Kent‬فخر سے بتاتی ہیں کہ آپ‬ ‫اپنے گھر میں ہی بہت سی قسموں کے پرندے دیکھ سکتے ہیں – جیسے ‪Tawny‬‬ ‫‪Frogmouth‬۔ آسٹریلیا کا یہ رات کو جاگنے واال پرندہ ڈیزائن والے پر رکھتا ہے‬ ‫جو اسے درختوں کی سوکھی شاخوں پر ہماری نظروں سے اوجھل رکھتے ہیں۔ اس‬ ‫پرندے کو دیکھنے کے لیے آنکھیں کھلی رکھیں‪ ،‬یہ بڑی مشکل سے نظر آتا ہے۔‬ ‫پرندے دیکھنے کا تجربہ رکھنے والے ‪ Gavin Gatenby‬کا مشورہ ہے کہ آپ‬ ‫‪ Earlwood’s Gough Whitlam‬یا ‪ Waterworth Park‬میں جائیں۔ یہاں وہ بہت‬ ‫سے خوبصورت پرندے دیکھ چکے ہیں جیسے ‪ Australasian Darter‬۔ ‪Gavin‬‬ ‫کہتے ہیں‪ Darter “ :‬پرندے پانی میں بڑی گہرائی تک غوطہ لگا سکتے‬ ‫ہیں ۔۔۔ آپ کو شاید لمحے بھر کے لیے فضا میں ان کا شکار نظر‬ ‫آئے جس کا سر اور پھر دھڑ ان کے حلق میں اتر جاتا ہے۔”‬

‫اپنے مقامی پارک یا ریزور میں سیر کرنا ان خوبصورت پرندوں سے‬ ‫واقفیت حاصل کرنے کا زبردست طریقہ ہے‬ ‫ جو ‪ Canterbury-Bankstown‬میں ٹھکانا رکھتے ہیں۔‬

‫مزید معلومات کے لیے دیکھیں‬ ‫‪aussiebirdcount.org.au/resources‬‬

‫‪ Cooks River‬پر ایک ہفتہ‬

‫اکثر مقامی باشندے ‪ Cooks River‬کے کنارے لمبی چہل‬ ‫قدمی کر چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس‬ ‫دریا کو یہ نام کیسے مال یا اس کا آسٹریلیا کی تہذیب سے کیا‬ ‫تعلق ہے؟‬ ‫عنوان‪- A Week on the Cooks River, 23 Clare Britton :‬‬ ‫کلومیٹر پیدل اور کشتی کے سفر میں پانیوں میں جھلکتی‬ ‫‪ Sydney‬کی تاریخ دریافت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‬

‫‪ Earlwood‬کی رہائشی ‪ Clare Britton‬ایک مقامی آرٹسٹ ہیں‬ ‫جنہوں نے ‪ Sydney College of Arts‬میں اپنی‪ PhD‬کی ڈگری‬ ‫کے لیے بالخصوص ‪ Cooks River‬پر تحقیق کی ہے۔‬

‫“محض دریا کے کنارے چلنے کے عمل سے مجھے ‪ Sydney‬کی‬ ‫تاریخ کو سمجھنے اور یہ سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے کہ‬ ‫ہمارے لینڈسکیپ میں زبان کیسے لکھی ہوئی ہے‪ ”،‬وہ کہتی ہیں۔‬

‫‪ Yagoona‬میں اس دریا کے ٹکڑوں میں بٹے معمولی سے منبع‬ ‫سے لے کر‪ Botany Bay‬سے ‪ Pacific Ocean‬تک‪ Clare ،‬کا فن‬ ‫پارہ دریا کا ایک بصری اور تحریری نقشہ پیش کرتا ہے۔‬ ‫نمائش کی تفصیالت‬

‫کب‪ :‬ہفتہ ‪ 20‬نومبر تک‬

‫کہاں‪ cb.city/clarebritton :‬پر آن الئن‬

‫‪11‬‬


‫کیا ہو رہا ہے‬ ‫پارک میں کرسمس کے گیت‬

‫گیتوں‪ ،‬تفریح اور کرسمس کی روح سے بھرپور رات‬

‫کے لیے پکنک بلینکٹ ساتھ لے آئیں۔‬ ‫کب‪ :‬اتوار ‪ 5‬دسمبر‬

‫شام ‪ 6‬سے رات ‪ 9.30‬بجے‬

‫کہاں‪Wiley Park Amphitheatre :‬‬ ‫خرچ‪ :‬مفت۔ بکنگ الزمی ہے‬

‫‪ cb.city/Carols‬پر اپنی بکنگ کریں‬

‫کرسمس کی روشنیوں کا مقابلہ‬

‫کیا شہر کے لوگ آپ کی روشنیوں کی سجاوٹ کا ذکر‬ ‫کر رہے ہیں؟‬

‫زبردست انعامات جیتنے کے موقع کے لیے ہمیں ایک‬ ‫فوٹو اور پتہ بھیجیں۔‬

‫کب‪ :‬بدھ ‪ 15‬دسمبر تک‬

‫کہاں‪Facebook @ourcbcity :‬‬

‫‪ cb.city/Christmas‬پر مزید معلومات لیں‬


‫کمیونٹی میں مل کر پڑھنا اور گیت گانا‬

‫اپنے بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا ہوتے دیکھنا ہمیں‬

‫بہت اچھا لگتا ہے۔ ہمارے ہفتہ وار پڑھنے اور گیتوں‬

‫کے سیشن ‪ 1‬سے ‪ 5‬سال عمر کے ننھے بچوں کے لیے الئیو‬

‫گلوکاری اور داستان گوئی پیش کرتے ہیں جن سے ان میں‬

‫کیا آپ سیشن میں‬ ‫نہیں آ سکتے؟‬

‫یہاں اپنی سہولت کے‬ ‫وقت پر ریکارڈنگ‬ ‫دیکھ لیں ‪cb.city/‬‬ ‫‪VirtualStoryTime‬‬

‫پڑھنے کی صالحیت بڑھتی ہے اور ساتھ ساتھ وہ دوسروں‬ ‫کے ساتھ مل کر خوب خوش بھی ہوتے ہیں۔‬

‫حال ہی میں ‪ Chelsey‬اپنی بیٹی ‪ Coco‬کو پہلی بار الئیں۔‬

‫“وہ بہت ہنستی رہی بلکہ خوشی سے تالیاں بھی بجاتی رہی‪،‬‬

‫اسے بہت مزا آیا‪ ”،‬وہ بتاتی ہیں۔‬

‫پڑھنے اور گیتوں کے سیشن انگلش اور کئی دوسری زبانوں‬

‫میں ہوتے ہیں جن میں ویتنامی‪ ،‬عربی اور پولش شامل ہیں۔‬ ‫رجسٹر کرنے اور مزید معلومات کے لیے‪:‬‬ ‫‪cb.city/LibraryEvents‬‬

‫کیا آپ کے پاس دوسروں کو دینے‬ ‫کے لیے کوئی اچھی کھانے کی‬ ‫ترکیب ہے؟‬

‫اسے ہمارے انٹرایکٹیو ‪Keep‬‬ ‫‪ Connected‬صفحے پر پوسٹ کریں‬ ‫اور دیکھیں کہ ان گرمیوں میں کیا‬ ‫کچھ پک رہا ہے!‬

‫گرمیوں کے لیے چست و صحتمند بننا‬

‫پچھال عرصہ گھروں کے اندر زیادہ وقت گزارنے اور معمول میں تبدیلیوں کی‬

‫وجہ سے شاید ہم میں سے کچھ لوگوں پر چند ایک “ ‪ COVID-19‬کلو” چڑھ چکے‬

‫ہوں۔ دوبارہ چست و توانا بننے کے لیے ‪ Active CB Lifestyle‬نے ایک دلچسپ نیا‬

‫ایکسرسائز ریفرل اور وزن کو درست سطح پر رکھنے کا پروگرام متعارف کروایا ہے۔‬

‫ملی جلی گروپ کھیلوں‪ ،‬پانی کی سرگرمیوں اور ورزش کے سیشنوں پر مشتمل‬

‫یہ ‪ 12‬ہفتوں کا چستی کا پروگرام ورزش کا انفرادی شیڈول اور پرسنل فٹنیس ٹرینر‬

‫پیش کرتا ہے۔‬

‫‪ Canterbury Leisure and Aquatic‬کے پرسنل ٹرینر ‪ Andy Fung‬نے بتایا کہ یہ‬

‫پروگرام موڈ میں بہتری اور پھر سے ورزش شروع کرنے کا بہت عمدہ طریقہ ہے۔‬

‫“ورزش سے جسم میں خارج ہونے والے اینڈورفنز سے آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور‬

‫فٹنیس کے سفر میں کسی سے رہنمائی ملنے سے آپ کو ایسی عادات اختیار کرنے‬ ‫میں مدد مل سکتی ہے جن سے آپ کی زندگی بدل جائے۔”‬

‫مزید معلومات اور اپنا نام لکھوانے کے لیے ‪cb.city/ActiveCB-Lifestyle‬‬ ‫دیکھیں یا ‪ 9707 9236‬پر فون کریں۔‬

‫‪13‬‬


‫جہاں دلچسپ کام ہوتے ہیں‬

‫‪ Padstow‬کا ڈیزائن‬

‫دوبارہ خوش آمدید!‬

‫جس دوران آپ خریداری کر رہے ہیں‪ ،‬ہم سٹی کو نکھار رہے‬ ‫ہیں اور اس میں رنگ و روشنی بڑھا رہے ہیں۔ جو لوگ باہر‬ ‫گھوم رہے ہوں‪ ،‬اب ان کے بیٹھنے اور لطف اٹھانے کے لیے ‪10‬‬ ‫عارضی مقامات بنائے گئے ہیں۔‬

‫“میرے خیال میں یہ کمیونٹی کو قریب النے کا ایک اچھا‬ ‫طریقہ ہے۔ گاہک ٹیک اوے کافی لے کر باہر دھوپ میں بیٹھ‬ ‫سکتے ہیں‪ Earlwood ”،‬میں ‪ Clarke Street‬پر ‪ La Cantina‬کے‬ ‫مالک ‪ Mark Dimetra‬نے کہا۔‬

‫یہ سب کچھ آپ کی واپسی پر آپ کے خیرمقدم کے لیے ہے۔‬ ‫جب آپ ‪ Bankstown‬میں ‪ Amy Street، Campsie‬اور ‪The Mall‬‬ ‫میں ہمارا ڈیزائن دیکھیں گے تو آپ خوشی سے چمک اٹھیں گے۔‬

‫یہاں نشستیں‪ ،‬پیک اینڈ گو کاؤنٹر اور سولر پینلز بھی ہیں۔ جب‬ ‫آپ کو ذرا وقفے کی ضرورت ہو تو یہ سستانے کے لیے ایک‬ ‫ماحول دوست جگہ ہے۔‬

‫ہم نے دوبارہ کاروبار شروع کر دیا ہے‬ ‫اپنے انجن سٹارٹ کریں – مقامی کاروبار واپس کھل‬

‫گئے ہیں! کھانے پینے‪ ،‬کھیلنے اور مقامی عالقے کی‬ ‫سیر کے ذریعے ہماری معیشت کی رفتار بڑھائیں۔‬

‫‪ Villawood‬میں ‪ EXTREME Indoor Go Karting‬ان‬

‫بہت سے کاروباروں میں سے ایک ہے جو آپ کے‬

‫خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔‬

‫‪ Facebook @ourcbcity‬پر ہمیں فالو کریں اور‬

‫ایسے کچھ کاروبار دیکھیں جو واپس کام شروع‬ ‫کر چکے ہیں۔‬

‫‪14‬‬

‫‪ Bankstown‬میں ‪East Terrace Reserve‬اور ‪Earlwood‬‬ ‫‪ Avenue‬میں سکون سے وقت گزاریں اور لکڑی کی نشستوں‬ ‫کے گرد بنے سبز نخلستانی ماحول اور ہرے بھرے پودوں کا‬ ‫مزا لیں اور یہاں آپ کی سہولت کے لیے بائیک ریکس بھی‬ ‫ہیں۔ یہ مقام ہمارے سٹی کی تہذیب کے رنگا رنگ تانے بانے‬ ‫سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ نظر دوڑا کر مختلف زبانوں میں‬ ‫“خوش آمدید” لکھا دیکھیں اور“‪ ”Warami‬یعنی “آپ سے مل‬ ‫کر اچھا لگا” کے لیے ‪ Dharug‬زبان کا لفظ دیکھیں۔‬ ‫‪Belmore، Chester Hill، Georges Hall، Narwee، Padstow‬‬ ‫اور ‪ Revesby‬میں اگلی چھ انسٹالیشنز کے ڈیزائن دیکھیں۔‬

‫‪ cb.city/StreetsAsSharedSpaces‬پر جائیں‬


‫ایک چمکدار مقامی رہائشی‬ ‫کی ‪ Diamond Jubilee‬تقریب‬ ‫اس سال ‪ Trevor Newton‬کی سروس‬ ‫کے ‪ 60‬سال پورے ہو رہے ہیں!‬

‫‪ Georges Hall‬کے رہائشی ‪ Trevor 1960‬میں نوکری پر‬

‫اپنے پہلے دن کو یاد کر رہے ہیں جب انہوں نے ‪ 15‬سال کی‬

‫عمر میں ہمارے میل روم میں کام شروع کیا۔ اب ‪Trevor‬‬

‫ہمارے سٹی کے بارے میں اپنے علم اور تجربے کو ہمارے‬ ‫‪ Customer Service Centre‬میں استعمال کرتے ہیں۔‬

‫کیریئر کے دوران ان کے اہم ترین تجربات میں سے ایک‬

‫وزیر اعظم ‪ Kevin Rudd‬سے مالقات تھی۔ “وہ ‪Bankstown‬‬ ‫‪ Arts Centre‬کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک گرانٹ کا‬

‫اعالن کرنے کے لیے آ رہے تھے جو پرانے ‪Bankstown‬‬

‫‪ Swimming Pool‬کے سائیٹ پر بنا تھا۔ مجھے انہیں سنٹر‬

‫کا دورہ کروانے اور پول کی تاریخ بتانے کا موقع مال‪”،‬‬ ‫‪ Trevor‬خوشی سے یاد کرتے ہیں۔‬ ‫‪ Trevor‬کو مبارکباد!‬

‫کاؤنسلر سے رابطہ کریں‬

‫لوکل گورنمنٹ کے انتخابات‬ ‫‪ 4‬دسمبر ‪ 2021‬کو ہو رہے ہیں۔‬ ‫‪elections.nsw.gov.au‬‬ ‫پر مزید تفصیل دیکھیں۔‬

‫اگر آپ کو اس دستاویز کو سمجھنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی‪ 131 450‬پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس‬ ‫کو فون کریں اور ان سے ‪ 9707 9000‬پر کاؤنسل سے بات کروانے کو کہیں۔‬


Bankstown Arts Centre 9707 5400 Belmore Youth & Resource Centre 9718 9848 Bryan Brown Theatre & Function Centre 9707 9404 Customer Service 9707 9000 Leisure & Aquatic Centres Birrong 9644 8300 Canterbury 9789 9303 Max Parker 9771 2148 Roselands 9789 9302 Wran 9726 2283 Library & Knowledge Centres Bankstown 9707 9708 Campsie 9789 9423 Chester Hill 9707 9740 Earlwood 9789 9417 Greenacre 9707 9744 Lakemba 9789 9419 Padstow 9707 9747 Panania 9707 9737 Riverwood 9789 9416 Morris Iemma Indoor Sports Centre (MIISC) 9153 0441

‫گزشتہ آن الئن شمارے یہاں دیکھیں‬ cb.city/newsletter Cover feature Photo: George Mladenov

‫ پر‬cb.city/feedback ‫براہ مہربانی ہمیں‬ ‫ کے بارے میں اپنی‬Keep Connected ‫رائے بتائیں۔‬


Turn static files into dynamic content formats.

Create a flipbook
Issuu converts static files into: digital portfolios, online yearbooks, online catalogs, digital photo albums and more. Sign up and create your flipbook.