حضرت اسحاق کی خوشخبری تو یقیناً اِس لیے تھی کہ حضرت سارہ اور خود حضرت ابراہیم بوُڑھے تھے مگر اگلی نسل میں یعقوُب کی خوشخبری یہی ظاہر کرتی ہے کہ خدا کے منصوُبے کے اعلیٰ کردار یہی لوگ تھے یا یوُں کہہ لیں کہ فرزندانِ عہد یہی لوگ تھے۔ اور پھِر کئی صدیوں بعد مسیح یسوُع کی خوشخبری دی گئی جو نہ صِرف بنی اسرائیل کے لئے خوشخبری تھی بلکہ اقوامِ عالم کے لئے ایک عظیم خوشخبری تھی۔