وقارِ پاکستان ڈیجیٹل لیٹریر ی ریسرچ کلاؤڈ
وقارِ پاکستان اپنی نوعیت کا واحد ڈیجیٹل لیٹریر ی ریسرچ کلاؤڈ ہے جس پر مارول سسٹم ، ادب سرائے انٹرنیشنل اور سوشو آن کے پروفیشنلز گذشتہ دو دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔ وقارِ پاکستان کا بنیادی مقصد قومی اور علاقائی زبانوں کو دور جدید کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ہماری نئی جینرینشن قومی اور علاقائی سطح پر اپنی منتخب زبان میں بھرپور طریقے سے سوشلائیز ہو سکے ۔ مزید یہ کہ جو لوگ قومی اور علاقائی زبانوں پر کسی بھی حوالے سے تحقیقی کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ان کے کام کو نہ صرف محفوظ کیا جا سکے بلکہ مضبوط سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی ، قومی اور بین القوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا بھی جا سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ جدید سہولت علاقائی اور قومی زبان کی ترقی کے لیے سنگِ میل کی حیثیت اختیار کرے گی اور اس قومی اثاثے سے پورا ملک مستفید ہو گا۔
....................