PITRAS KAY MAZAMEEN

Page 1

‫دیباچہ‬ ‫اگر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے‪ ،‬اگر آپ نے کہیں سے‬ ‫چرائی ہے‪ ،‬تو میں آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں‪ ،‬اپنے پیسوں سے خریدی ہے تو مجھے آپ‬ ‫سے ہمدردی ہے۔ اب بہتر یہی ہے کہ آپ اس کتاب کو اچھا سمجھ کر اپنی حماقت کو حق‬ ‫بجانب ثابت کریں۔‬ ‫ّ‬ ‫ان مضامین کے افراد سب خیالی ہیں‪ٰ ،‬‬ ‫حتی کہ جن کے لیے وقتا ً فوقتا ً واحد متکلم کا صیؽہ‬ ‫استعمال کیا گیا ہے وہ بھی "ہرچند کہیں کہ ہیں نہیں ہیں" آپ تو اس نکتے کو اچھی طرح‬ ‫سمجھتے ہیں‪ ،‬لیکن کئی پڑھنے والے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کوئی‬ ‫کتاب نہیں پڑھی۔ اُن کی ؼلط فہمی اگر دور ہوجائے تو کیا ہرج ہے۔‬ ‫جو صاحب اس کتاب کو کسی ؼیرملکی زبان میں ترجمہ کرنا چاہیں‪ ،‬وہ پہلے اُس ملک کے‬ ‫لوگوں سے اجازت حاصل کرلیں۔‬ ‫پطرس‬


Turn static files into dynamic content formats.

Create a flipbook
Issuu converts static files into: digital portfolios, online yearbooks, online catalogs, digital photo albums and more. Sign up and create your flipbook.