’’معارف نبوی‘‘دراصل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اُن مستند اقوال و افعال کا مجموعہ ہے جو آپ نے دین کی تفہیم و تبیین کرتے ہوئے بیان فرمائے یا اُس پر عمل کرتے ہوئے قرطاسِ تاریخ پر امت کے لیے بطور اُسوہ حسنہ رقم فرمائے۔بے شک احادیثِ رسول کا ذخیرہ ہی نبی کے بے خطا علم کا مخزن ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ علمائے حق طلبِ علم کی خاطر قرآن مجید کے بعد ہمیشہ اِسی مورد پر وارد ہوئے ہیں۔