اسلام میں برگزیدہ اشخاص و اشیاء کی تعظیم و تکریم عین اسلام ہے مگر کچھ لوگ دانستہ طور پر تعظیم کو شرک قرار دینے پر مضر ہیں حالانکہ اللہ نے اپنے محبوب بندوں کی تعظیم کا قرآن مجید فرقان حمید میں حکم فرمایا ہے اور ان سے تعلق رکھنے والی اشیاء کو شعائر اللہ قرار دیا ہے اور ان کی تعظیم کو دلی تقوی قرار دیا ہے ۔۔ مزارات کو چومنے یا نہ چومنے میں فقہا کا اختلاف موجود ہے مگر شرک کا فتوی کسی نے بھی نہ دیا مگر کچھ بد باطن لوگون نے مسلمانوں کے اس عمل کو شرک کی گندگی کے فتوے لگا کر سیاہ کرنے کی کوشش کی ۔۔ اس کتاب میں مفتی صاحب نے قوی دلائل کے ساتھ اس کی شروعیت قائم کی ہے تا کہ یہ مسئلہ شرک اور کفر کی زد میں نہ رہے۔اس کتاب کا مطالعہ قارئین کے دل کو نور ایمان سے بھر دے گا ۔۔ ان شاءاللہ کیونکہ حلال اور حرام ٹھہرانا اللہ و رسول کا کام ہے کسی مولوی مفتی کے فتوؤں سے ایمان کفر نہیں بن جاۓ گا۔ -