عربی کی چینی طور میں کیلی گرافی

Page 1


‫عربی کی چینی طور میں کیلی گرافی‬

‫پیش کار‬ ‫مقصود حسنی‬

‫ابوزر برقی کتب خانہ‬ ‫اپریل ‪٦١٠٢‬‬


‫عربی کی چینی طور میں کیلی گرافی‬ ‫کسی کو یا کسی چیز کو دیکھ کر‘ اپنا اپنا یا دیکھا دیکھا سا‬ ‫محسوس کرنا‘ انسیت اور مانوسیت کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی‬ ‫طرح‘ دیار غیر میں اپنے ملک کے کسی باشندے کو دیکھ کر‘‬ ‫محبت آمیز خوشی ہوتی ہے۔ یہ الگ بات ہے‘ کہ وہ کوئی‬ ‫دوسری زبان بولتا ہو۔ تصویر دیکھ کر‘عشق ہو جانے کی حقیقی‬ ‫اور داستانی مثالیں موجود ہیں۔‬ ‫خوب صورت اور نفیس سی خطاطی دیکھ کر بھی‘ سرور میسر‬ ‫آتا ہے۔ کسی دوسرے ملک کے مناظر بھی‘ ہمیشہ اہل ذوق کو‘‬ ‫خوش آئے ہیں۔ اپنے سے ہوں‘ تو یہ اس سے بڑھ کر بات ہوتی‬ ‫ہے۔ یہ ہی صورت سماجی رسم و رواج کی ہے۔ اپنے سے‘ یا‬ ‫رائی بھر مماثلت رکھتے رواج اور اطوار‘ موڈ میں خوش گوار‬ ‫تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ہی نہیں‘ اپنے ملک کا کوئی لباس‬ ‫پہنے نظر آتا ہے‘ تو وہ اچھا نہیں‘ بہت اچھا لگتا ہے۔ دیار غیر‬ ‫میں‘ اپنے ملک کی کوئی خوردنی یا استعمال کی چیز‘ دیکھ کر‬ ‫بڑا ہی اچھا لگتا ہے۔‬ ‫مجھے چینی طور میں‘ عربی زبان کی کیلی گرافی‘ دیکھنے کا‬


‫اتفاق ہوا ہے۔ چینی لوگوں کے پڑھنے میں نہیں آ سکتی‘ ہاں‬ ‫اپنی سی کا احساس‘ ضرور موجود ہے۔ انہیں یہ گمان ضرور‬ ‫گزرتا ہو گا‘ کہ یہ اپنی تو نہیں ہے‘ لیکن اپنی سی ضرور ہے۔‬ ‫لہذا اس سے متعلقین سے ربطہ کرنے میں‘ کوئی حرج نہیں۔ یا‬ ‫کم از کم ان کو جاننے میں‘ کوئی خرابی نہیں۔‬ ‫رومن اردو‘ انگریزی کا ہر جانو پڑھ سکتا ہے‘ بات کیا کی گئی‘‬ ‫اس کی سمجھ سے باہر رہے گی۔ رومن خط میں لکھی اردو‘‬ ‫پہلی نظر میں انگریزی ہی لگے گی۔ پڑھنے کے بعد معلوم ہو‬ ‫گا‘ کہ یہ انگریزی نہیں ہے۔ جب وہ اسے پڑھے گا‘ اردو والے‬ ‫بات سمجھ جائیں گے۔‬ ‫یک ہنری لسانیاتی سکل یہ بھی ہے‘ کہ بہت سے لوگ قرآن‬ ‫مجید پڑھے ہوتے ہیں۔ وہ عربی روانی سے پڑھ سکتے ہیں‘‬ ‫لیکن اس پڑھے کے مفاہیم کیا ہیں‘ اس سے وہ آگاہ نہیں ہوتے۔‬ ‫یہ انسیت یا یک ہنری لسانیاتی سکل بےمعنی اور الیعنی نہیں‬ ‫رشتہ ہے۔ ہے۔ یہ ان جانی سے‘ اپنی سی کا‬ ‫یہ حرفی کام‘ بڑی ذمہ داری کا ہے۔ اس ہنر سے متعلق لوگوں‬ ‫نے‘ اسے بڑی نفساست اور دل جمی سے‘ انجام دیا ہے۔ بعض‬


‫جگوں پر‘ محسوس بھی نہیں ہوتا کہ یہ عربی ہے۔ اول و آخر‬ ‫چینی ٹریسز معلوم ہوتے ہیں۔ اس ذیل میں‘ وہ داد و تحسین کے‬ ‫مستحق ہیں۔‬ ‫میرے خیال میں یہ کام ہوتے رہنا چاہیے۔ اس کا سرکاری سطع‬ ‫پر اہتمام ہونا چاہیے تا کہ قومیں‘ ایک دوسرے کو اجنبی یا غیر‬ ‫نہ سمجھیں اور ایک دوسرے کے قریب آئیں۔ اردو سے متعلق‬ ‫لوگوں کو چاہیے‘ کہ وہ جہاں جہاں اور جن جن ممالک میں‬ ‫ہیں‘ اس کام کو الیعنی قرار نہ دیں‘ بل کہ لکھنے میں ان کے‬ ‫اطوار اختیار کرنا کوئی عیب نہیں۔ اہل زبان کو اسے پڑھنے‬ ‫میں‘ کوئی دشواری محسوس نہیں ہو گی۔ جس کا واضح ثبوت‬ ‫عربی کی چینی طور میں کی گئی کیلی گرافی‘ موجود ہے۔‬ ‫‪......................‬‬





















Turn static files into dynamic content formats.

Create a flipbook
Issuu converts static files into: digital portfolios, online yearbooks, online catalogs, digital photo albums and more. Sign up and create your flipbook.